سڈنی ٹیسٹ: شاہین کی عدم شمولیت، وسیم اکرم ٹیم مینجمنٹ پر آگ بگولہ

سڈنی ٹیسٹ میں شاہین آفریدی کی عدم شمولیت پر وسیم اکرم ٹیم مینجمنٹ پر برس پڑے۔
فاکس کرکٹ پر انٹرویو دیتے ہوئے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا کہ سڈنی ٹیسٹ نہ کھیلنے کا فیصلہ ٹیم مینجمنٹ کا نہیں بلکہ شاہین آفریدی کا تھا، کھلاڑیوں کو اب فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ عظیم بننا چاہتے ہیں یا کروڑ پتی۔
وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کیخلاف 5 ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کیلئے شاہین کپتان ہیں، یہ سیریز دونوں بورڈز کیلئے محض مالی فائدہ حاصل کرنے کیلئے ہے، کرکٹ کے اصل کھیل کی کس کو پراہ ہے؟ کرکٹرز کو معلوم ہونا چاہیے کہ ٹیسٹ فارمیٹ ہی اصل کرکٹ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہین کو سڈنی ٹیسٹ میں آرام دینا میری سمجھ سے باہر ہے: وقار یونس
ان کا کہنا تھا کہ 20 سال قبل سڈنی ٹیسٹ کے بارے میں لوگوں سے بات کریں وہ جانتے ہوں گے لیکن کل کیا ہوا تھا پوچھیں کسی کو معلوم نہیں ہوگا۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












