اتوار، 14-جون،2026
اتوار 1447/12/28هـ (14-06-2026م)

سڈنی ٹیسٹ: بارش کے باعث دوسرے روز کا کھیل ختم کردیا گیا

04 جنوری, 2024 13:11

سڈنی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی جانب سے 313 رنز کے تعاقب میں آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے تاہم بارش کے باعث دوسرے روز کا کھیل ختم کردیا گیا ہے۔

آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن پاکستان نے پہلی کامیابی آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کی وکٹ کی صورت میں حاصل کی جو 34 رنز بنا کر سلمان علی آغا کا شکار بنے جبکہ عثمان خواجہ کو عامر جمال نے 47 رنز پر پویلین لوٹے۔

آسٹریلیا نے 2 وکٹ کے نقصان پر 116 رنز بنائے تھے کہ کم روشنی کے باعث کھیل روک دیا گیا اور چائے کا وقفہ کر دیا گیا تاہم بعد ازاں چائے کے وقفے کے دوران ہی بارش شروع ہو گئی اور پھر مسلسل بارش کے باعث امپائرز نے دوسرے روز کا کھیل ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

مارنس لبوشین 23 اور اسٹیواسمتھ 6 رنز بناکر کریز پر موجود تھے جبکہ آسٹریلیا کو پاکستان کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 197 درکار ہیں۔

اس سے قبل سڈنی میں کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے میچ کی پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ لائن ایک مرتبہ پھر فیل ہوگئی، ڈیبیو کرنیوالے نوجوان بیٹر صائم ایوب اور عبداللہ شفیق صفر پر آؤٹ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: سڈنی ٹیسٹ: عامر جمال کی شاندار اننگز، قومی ٹیم 313 رنز پر آل آؤٹ

مڈل آرڈر بیٹر بابراعظم نے 26 اور سعود شکیل 5 رنز آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان شان مسعود نے 35 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

چھٹی وکٹ کی شراکت میں محمد رضوان اور سلمان علی آغا نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور آگے بڑھایا لیکن 190 کے مجموعے پر رضوان 88 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوگئے۔ سلمان آغا 53، ساجد خان 15 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے۔

نویں وکٹ کی شراکت میں عامر جمال اور میر حمزہ نے 86 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی اور پاکستان کا اسکور 313 رنز تک پہنچایا۔

عامر جمال نے 4 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 82 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی تاہم وہ نتھین لائن کی بال پر آؤٹ ہوگئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز نے 5، مچل اسٹارک نے 2 جبکہ جوش ہیزل ووڈ، نتھین لائن اور مچل مارش نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔