عامر جمال نے عمران خان اور وسیم اکرم کی یاد دِلا دی

سڈنی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عامر جمال نے ڈیبیو ٹیسٹ سیریز کے دوران ہی ریکارڈ بنا ڈالے۔
سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں عامر جمال نے آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی پہلی اننگز میں 82 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں انہوں نے 4 چھکے اور 9 چوکے بھی لگائے۔
عامر جمال ایک ٹیسٹ سیریز میں 100 سے زیادہ رنز بنانے اور 10 سے زیادہ وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دینے والے تیسرے پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سڈنی ٹیسٹ: عامر جمال کی شاندار اننگز، قومی ٹیم 313 رنز پر آل آؤٹ
دوسرے ٹیسٹ کے دوران عامر اپنی پہلی ٹیسٹ سیریز میں 50 سے زیادہ اسکور اور 5 سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔
اس سے قبل قومی ٹیم کے 2 سابق کپتان عمران خان اور وسیم اکرم یہ کارنامہ سرانجام دے چکے ہی
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












