اتوار، 14-جون،2026
اتوار 1447/12/28هـ (14-06-2026م)

ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کا شیڈول تیار، پاک بھارت ٹاکرا کب ہوگا؟

04 جنوری, 2024 14:09

نیو یارک: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2024 میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلے کی تاریخ سامنے آگئی۔

رواں سال امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شیڈول آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کا ابتدائی شیڈول تیار کرلیا گیا ہے، جس میں پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں شام کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 4 جون سے 20 جون تک امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہوگا، جس میں کُل 20 ٹیمیں شریک ہوں گی جنہیں 5،5 کی شکل میں چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

پاکستان کے علاوہ گروپ میں بھارت، آئرلینڈ ، کینیڈا اور میزبان امریکا ایک ہی گروپ میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کہاں ہوگا؟، 3 وینیوز فائنل

قومی ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 6 جون کو امریکا جبکہ 9 جون روایتی حریف بھارت کے خلاف نیویارک میں کھیلے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس میچ کو برصغیر کے ٹائم زون سے متعلق کرائے جانے کا امکان ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ شائقین کرکٹ لطف اندوز ہوسکیں۔

قومی ٹیم 11 جون کو کینیڈا جبکہ 16 جون کو آئرلینڈ سے فلوریڈا میں میچ کھیلے گی۔

واضح رہے کہ شیڈول کو منظوری کیلئے بورڈز اور براڈ کاسٹرز کو بھیج دیا ہے، جس کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔