صائم کو اپنی تکنیک بہتر کرنے کی ضرورت ہے: مصباح الحق

کراچی: مصباح الحق نے پاکستانی نواجوان بیٹر صائم ایوب کو اپنی تکنیک بہتر بنانے کا مشورہ دے دیا۔
سابق کپتان اور کوچ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ صائم ایوب نے اپنے پہلے ٹیسٹ میں زبردست ٹیمپرامنٹ کا اظہار کیا، مختصر اننگز کے دوران انھوں نے آسٹریلوی بولرز کے خلاف اٹیک بھی کیا جس سے محسوس ہوتا ہے کہ وہ پاکستان کیلیے ایک اثاثہ ثابت ہوسکتے ہیں۔
مصباح الحق کا کہنا تھا کہ صائم کو اپنی تکنیک میں تھوڑی بہتری کی ضرورت ہیں، خاص طور پر پیسرز اور اسپنرز دونوں کی فل ڈلیوریز کے خلاف ان کی تکنیک پر تشویش ہے، انھیں اس طرف توجہ دینا ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: سڈنی ٹیسٹ: پلیئنگ 11 کا اعلان، شاہین، امام آؤٹ، صائم کا ڈیبیو کریں گے
خیال رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں امام الحق کو ڈراپ کرکے پاکستان ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے صائم ایوب کو ڈیبیو کا موقع دیا گیا تھا۔
تاہم وہ پہلی اننگز میں صفر پر آؤٹ ہوگئے اور دوسری باری میں انھوں نے 53 بالز پر 33 رنز بنائے تھے، اس دوران انھوں نے مچل اسٹارک کو ایک چھکا اور پیٹ کمنز کو باؤنڈری بھی جڑی تھی۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












