محمد رضوان پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نائب کپتان مقرر

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نائب کپتان مقرر کردیا ہے۔
پاکستان اسکواڈ میں شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، عامر جمال، عباس آفریدی، اعظم خان، بابر اعظم، فخر زمان، حارث رؤف، حسیب اللہ، افتخار احمد، محمد نواز، محمد رضوان (نائب کپتان)، محمد وسیم جونیئر، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، اسامہ میر اور زمان خان شامل ہیں۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جائے گی، پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل 12 جنوری کو آکلینڈ میں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کا پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان
پاکستان کرکٹ بورڈ نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نائب کپتان مقرر کردیا۔
محمد رضوان اسوقت شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے والی پاکستان ٹیم میں شامل ہیں۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل… pic.twitter.com/jCBkHKGDrK
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) January 8, 2024
دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 14 جنوری 2024 کو سیڈن پارک، ہیملٹن میں، تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 17 جنوری 2024 کو یونیورسٹی اوول، ڈنیڈن میں کھیلا جائے گا۔
چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ 19 جنوری 2024 کو ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں اور پانچواں ٹی ٹوئنٹی میچ 21 جنوری 2024 کو ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












