اتوار، 14-جون،2026
اتوار 1447/12/28هـ (14-06-2026م)

معاملات طے، مکی آرتھر بھی جلد پی سی بی سے راہیں جدا کرلیں گے

09 جنوری, 2024 12:55

لاہور: سابق ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر بھی پاکستان کرکٹ بورڈ سے راہیں جدا کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اور سابق ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر کے درمیان معاملات خوش اسلوبی سے طے پاگئے اور وہ بھی جلد اعلان کرکے پی سی بی سے کو خیرباد کہہ دیں گے۔

گزشتہ روز ہیڈ کوچ بریڈ برن نے بھی معاملات طے ہونے کے بعد پی سی بی سے معاہدہ ختم کرلیا اور شکریہ بھی ادا کیا تھا۔

بیٹنگ کوچ اینڈریو پٹیک نے افغانستان بورڈ سے معاہدہ کرکے پی سی بی سے علحیدہ ہوگئے جبکہ بولنگ کوچ مورنی مورکل پہلے ہی استعفیٰ دے چکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی ٹیم کے کوچ گرانٹ بریڈ برن اپنے عہدے سے مستعفی

خیال رہے کہ مکی آرتھر بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میں پاکستان کے ٹیم ڈائریکٹر تھے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔