جنوبی افریقا کے جارح مزاج بیٹر کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

جنوبی افریقا کے خطرناک وکٹ کیپر بیٹر ہینری کلاسن نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔
32 سالہ جنوبی افریقی کرکٹر ہینری کلاسن نے پیر کو سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔
کلاسن نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ ‘ کافی غورو فکر کے بعد میں نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے، یہ میرے لیے بہت مشکل فیصلہ تھا کیوں کہ ٹیسٹ کرکٹ میرا پسندیدہ فارمیٹ ہے’۔
یہ بھی پڑھیں: وارنر نے ٹیسٹ کے بعد ODI سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
کلاسن نے جنوبی افریقا کی جانب سے 4 ٹیسٹ میچز کھیلے اور مجموعی طور پر 108 رنز اسکور کیے۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ کلاسن سے قبل گزشتہ دنوں بھارت کے خلاف 2 میچز کی سیریز کے اختتام پر جنوبی افریقی کپتان ڈین ایلگر ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے تھے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












