اتوار، 14-جون،2026
اتوار 1447/12/28هـ (14-06-2026م)

ہاتھیوں کا اسکول پر حملہ، عمارت کو تہس نہس کردیا

09 جنوری, 2024 14:55

تامل ناڈو: بھارت میں ہاتھیوں کے جُھنڈ نے اسکول پر حملہ کرکے عمارت کو تباہ کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست تامل ناڈو میں پیش آیا جہاں سرکاری اسکول میں ہاتھیوں کے جُھنڈ نے حملہ کردیا۔

ہاتھیوں نے اسکول میں داخل ہوتے ہی حملہ کیا اور اسکول میں توڑ پھوڑ کرکے عمارت کو نقصان پہنچایا۔

ہاتھیوں کے جھنڈ نے اسکول میں لگے درختوں کو بھی جڑ سے اکھاڑ پھینکا لیکن خوش قسمتی سے اسکول میں موجود کسی بھی شخص کو نقصان نہیں پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں: انسانوں کی طرح ہاتھی بھی ایک دوسرے کو نام سے پکارتے ہیں

اسکول میں نقصان کا تخمیہ لگانے کیلئے سرکاری ٹیم نے اسکول کا دورہ بھی کیا جب کہ ہاتھیوں کے جُھنڈ کی اسکول پر حملے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔