محمد شامی کو کھیلوں کے سب سے بڑے ایوارڈ سے نواز دیا گیا

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شامی کو کھیلوں کے سب سے بڑے ارجن ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندوستانی صدر دروپدی مرمو نے انہیں کھیل کے سب سے بڑے ایوارڈ سے نوازا، کرکٹر کو یہ اعزاز ورلڈکپ 2023 میں غیر معمولی کارکردگی دکھانے اور ٹیم کو فائنل تک پہنچانے پر دیا گیا ہے۔
اس موقع پر محمد شامی نے کہا کہ اعزاز ملنا خواب کے سچ ہونے کی طرح ہے، لوگوں کی پوری عمر نکل جاتی ہے لیکن وہ اس ایوارڈ کو حاصل نہیں کر پاتے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کا شیڈول تیار، پاک بھارت ٹاکرا کب ہوگا؟
President Droupadi Murmu presents the Arjuna Award 2023 to Mohammad Shami for his excellent performance.#NationalSportsAwards2023 @MdShami11 pic.twitter.com/m0NHOnvdG8
— Doordarshan Sports (@ddsportschannel) January 9, 2024
اس تقریب میں محمد شامی کے علاوہ مختلف کھیلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 269 پلئیرز کو ارجن ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












