اتوار، 14-جون،2026
اتوار 1447/12/28هـ (14-06-2026م)

پراوین کمار کا کئی سینئر بھارتی کھلاڑیوں کے شرابی ہونے کا انکشاف

10 جنوری, 2024 15:19

ممبئی: سابق بھارتی کرکٹر پراوین کمار نے کئی سینئر کھلاڑیوں کے شرابی ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

سابق بھارتی کرکٹر پراوین کمار نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پیتے سب ہی ہیں مگر مجھے بدنام کیا گیا کہ پراوین کمار شراب پیتا ہے۔

دوران انٹرویو بھارتی کرکٹر سے سوال کیا گیا کہ کیا سچن ٹنڈولکر، سارو گنگولی یا راہول ڈریوڈ شراب پیتے تھے تو پراوین نے کہا کہ میں کسی کا نام نہیں لینا چاہتا، سب جانتے ہیں کہ کون شراب پیتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب وہ ٹیم میں گئے تو سب نے کہا کہ شراب نہیں پینا، یہ نہیں کرنا وہ نہیں کرنا، مگر میں نے دیکھا کہ جس کام سے مجھے منع کیا گیا وہ دوسرے کررہے تھے، مجھے ہی بدنام کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اب کوئی بھی بھارتی کرکٹر جرسی نمبر 7 نہیں پہن سکے گا

انہوں نے مزید کہا کہ اسی وجہ سے مجھے کوچنگ جاب نہیں ملی، رنجی ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا موقع نہیں دیا گیا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔