ٹیسٹ رینکنگ: کوہلی چھٹے نمبر پر آگئے، بابراعظم کی 2 درجہ تنزلی

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، جس میں سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی تین درجے ترقی پاکر چھٹے نمبر پر آگئے، جبکہ بابراعظم خراب فارم کے باعث دو درجہ تنزلی ہوگئی۔
آئی سی سی کی تازہ ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ کے مطابق نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن 864 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہیں جبکہ انگلینڈ کے جو روٹ 859 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر موجود ہیں۔
اسٹیو اسمتھ اور مارنوس لبوشین بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں، نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل پانچویں نمبر پر آگئے۔
ویرات کوہلی جنوبی افریقہ کیخلاف شاندار بیٹنگ کے بدولت چھٹی پوزیشن پر آگئے ہیں انہوں نے بابراعظم کو پیچھے دھکیل دیا جو 768 ریٹنگ پوائنٹس کیساتھ 8 ویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی رینکنگ: بابر اعظم نے بھارتی بیٹر کو پیچھے دھکیل دیا
محمد رضوان نے 10 درجے کی نمایاں چھلانگ لگائی اور 668 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ 17 ویں پوزیشن حاصل کی جبکہ سعود شکیل 693 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ 14 ویں نمبر پر چلے گئے۔
دوسری جانب بالرز کی رینکنگ میں عامر جمال نے ڈیبیو سیریز میں ہی شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے 12 درجے ترقی حاصل کی اور وہ 45 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
اس کے علاوہ شاہین شاہ آفریدی 733 پوائنٹس کے ساتھ 12 ویں نمبر پر موجود ہیں۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












