پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز؛ ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

آکلینڈ: پاکستان اور نیوزی لیںڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئٹنی میچز پر مشتمل سیریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔
ٹرافی کی رونمائی کپتان شاہین شاہ آفریدی اور کیوی کپتان کین ولیمسن نے کی۔
ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پہلی بار قومی ٹیم کی قیادت کے فرائص سرانجام دینے والے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ ٹیسٹ میچ میں ورک لوڈ کے سبب ٹیم مینجمنٹ کے کہنے پر آرام کیا، انجری سے بچنے کیلئے سڈنی ٹیسٹ نہیں کھیلا۔
یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کا پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان
انہوں نے بابراعظم کے حوالے سے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ رنز اسکور کیے اور ایک دو اننگز سے فرق نہیں پڑتا، وہ پاکستان کے اہم بیٹر ہے۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا میچ کل آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












