میچ سے قبل نیوزی لینڈ کے اہم کھلاڑی کورونا وائرس کا شکار

آکلینڈ: پاکستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو بڑا دھچکا لگ گیا ہے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ آل راؤنڈر مچل سینٹنر پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز؛ ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
ان کا کہنا تھا کہ مچل سینٹنر کا جمعہ کی صبح کوویڈ کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہیں ہوٹل میں قرنطینہ کردیا گیا تھا۔
کیوی کوچ نے کہا کہ ہوٹل میں کرکٹر کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے جبکہ سیریز کے دوسرے میچ سے قبل انکا دوبارہ کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












