میسی نے تیسری بار فیفا پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا

ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔
لیونل میسی نے 2023 کا فیفا پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا، انہوں نے یہ اعزاز ریکارڈ تیسری بار اپنے نام کیا ہے۔
پیر کو لندن میں فیفا ایوارڈ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں سال 2023 کے بہترین کھلاڑیوں کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔
مینز فٹبالر آف دی ایئر کی کیٹیگری میں فرانس کے امباپے، ناروے کے ارلینگ ہالینڈ اور لیونل میسی کے مابین سخت مقابلہ تھا۔
یہ بھی پڑھیں: میسی نے آٹھویں مرتبہ سال کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ بیلن ڈی اور جیت لیا
تاہم میسی نے حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سال کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔
واضح رہے کہ اس کے قبل میسی نے مینز فیفا پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ 2019 اور 2022 میں بھی جیتا تھا۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












