کوہلی سے ملنے کی خواہش، مداح کو جیل کی ہوا کھانی پڑگئی

اندور: افغانستان سے دوسرے ٹی 20 میچ میں سیکیورٹی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ویرات کوہلی سے ملنے گراؤنڈ میں آگیا۔
یہ واقعہ اندور کے ہولکر اسٹیڈیم میں افغان اننگز کے 18 ویں اوور میں پیش آیا جب کوہلی باؤنڈری کے قریب فیلڈنگ کررہے تھے۔
اس دوران ایک نوجوان شائق نے جالیاں پھلانگیں اور ان کی جانب دوڑ لگائی جس کی وجہ سے میچ رک گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیسٹ رینکنگ: کوہلی چھٹے نمبر پر آگئے، بابراعظم کی 2 درجہ تنزلی
سیکیورٹی اہلکاروں کے پہنچنے سے پہلے اس شخص نے سابق بھارتی کپتان کو گلے لگایا، ان کے پاؤں بھی چھوئے، اتنے میں اہلکار وہاں پہنچ گئے اور اسے گرفتار کرکے تھانے لے گئے، جہاں پر پوچھ گچھ کی گئی۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












