تیسرے ٹی ٹوئنٹی سے قبل قومی ٹیم کو بڑا دھچکا، فاسٹ بولر انجرڈ

ہملٹن: نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ سے قبل پاکستانی فاسٹ بولر عباس آفریدی انجری کا شکار ہوکر میچ سے باہر ہوگئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق نوجوان فاسٹ بولر عباس آفریدی پٹھوں میں کھچاؤ کی وجہ سے تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں کھیل سکیں گے۔
فاسٹ بولر کے ایم آر آئی اسکین میں کوئی بڑی انجری کی تشخیص نہیں ہوئی تاہم انہیں تیسرے میچ میں آرام کروایا جائے گا جبکہ اگلے دو میچز کے حوالے سے فیصلہ بھی جلد کرلیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کل ڈونیڈن میں کھیلا جائے گا۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












