تیسرا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کیخلاف قومی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کردی گئیں

ڈونیڈن: پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے پلئینگ الیون کا اعلان کردیا ہے۔
تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں، عباس آفریدی انجری کے باعث تیسرے میچ سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ انکی جگہ زمان خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تیسرے ٹی ٹوئنٹی سے قبل قومی ٹیم کو بڑا دھچکا، فاسٹ بولر انجرڈ
اُسامہ میر کی جگہ محمد نواز جبکہ عامر جمال کی جگہ محمد وسیم جونئیر کو موقع دیا گیا ہے۔
قومی ٹیم کی پلئینگ الیون:
کپتان شاہین شاہ آفریدی، محمد رضوان، صائم ایوب، بابر اعظم، فخر زمان، افتخار احمد، اعظم خان، محمد وسیم جونئیر، محمد نواز، حارث رؤف، زمان خان ٹیم میں شامل ہیں۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












