بڑے ایونٹ جیتنے ہیں تو اس ٹیم کو وقت دینا پڑے گا

ڈیونیڈن: شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ اس ٹیم کو وقت دینا پڑے گا اگر بڑے ایونٹ کو جیتنا ہے، نیوزی لینڈ کو ان کے ہوم گراؤنڈ پر شکست دینا آسان نہیں ہوتا، ایمانداری کی بات ہے سیریز کی تیاری پوری کی تھی۔
ڈیونیڈن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ بابر اعظم نے ثابت کردیا اس کی فارم برقرار ہے، بابر اعظم کے ساتھ دوسرے اینڈ پر کوئی کھڑا ہو تو وہ فنیش کرسکتا ہے، بابر کے ساتھ دیر تک کھڑے ہونے والا کوئی کھلاڑی ہونا چاہیے، بابر نے تین میچز میں تین اچھی اننگز کھیلیں، بدقسمتی سے تینوں میچز میں بولنگ یونٹ نے پاور پلے میں اچھا پرفارم نہیں کیا، ہماری بولنگ کولیپس ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حارث رؤف بہتر بولر ہے، آج ہنری کو بھی پچاس رنز پڑے ہیں، ٹی ٹوئنٹی میں 40 یا 50 رنز پڑ سکتے ہیں، شکست کے بعد ایسی باتیں ہوتی ہیں، جب جیت جاتے ہیں تو کہتے ہیں یہ بہترین بولر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس ٹیم کو وقت دینا پڑے گا اگر بڑے ایونٹ کو جیتنا ہے، نیوزی لینڈ کو ان کے ہوم گراؤنڈ پر شکست دینا آسان نہیں ہوتا، ایمانداری کی بات ہے سیریز کی تیاری پوری کی تھی، اس گراؤنڈ کی تاریخ بتا رہی تھی کہ یہاں ہدف کا تعاقب آسان ہوتا ہے، ٹیم کے مشورے کے بعد ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ناکامیوں کا سلسلہ طویل،نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پھر شکست دے دی
شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ تبدیلیاں اس وجہ سے کر رہے ہیں کہ ورلڈکپ سے قبل بہترین کمبینیشن بنا سکیں، ورلڈ کپ سے قبل بہترین 11 اور بیسٹ 15 کھلاڑیوں کا انتخاب کرنا ہے، صائم ایوب بڑا اسٹار بن سکتا ہے، نوجوانوں کے لیے اس کنڈیشن میں فارم کرنا آسان نہیں ہوتا، اعظم خان ڈومیسٹک کا بہترین کھلاڑی ہے۔
کپتان قومی ٹیم کا کہنا تھا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیں گے تو فائدہ ہوگا، اگلے دو میچز میں جو بینچ پر بیٹھے ہیں ان کو موقع دے سکتے ہیں، کرائسٹ چرچ کی پچ دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












