ہفتہ، 13-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

اعظم خان کی انٹری پر انتظامیہ نے ریسلر ‘بگ شو’ کا گانا چلادیا

17 جنوری, 2024 13:38

ڈیونیڈن: نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بیٹنگ کیلئے میدان میں آنے والے اعظم خان کی انٹری کے وقت انتظامیہ نے معروف ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر بگ شو کا گانا چلادیا۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 224 رنز بنائے، جس کے جواب میں قومی ٹیم محض 179 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر تیزی سے ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میچ کی دوسری اننگز کے دوران جب اعظم خان بیٹنگ کیلئے گراؤنڈ میں آرہے تھے تو انتظامیہ نے بیک گراؤنڈ میوزک میں معروف ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر بگ شو کا گانا چلادیا، جس پر کئی شائقین کرکٹ ناراض نظر آئے۔

یہ بھی پڑھیں: بڑے ایونٹ جیتنے ہیں تو اس ٹیم کو وقت دینا پڑے گا

واضح رہے کہ اعظم خان بھاری جسمانی صحت کی وجہ سے متعدد بار ٹرول ہوچکے ہیں۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔