بھارت نے افغانستان کو ‘ڈبل سپر اوور’ میں شکست دیکر سیریز جیت لی

بنگلورو: تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت نے افغانستان کو ‘ڈبل سپر اوور’ میں شکست دے کر سیریز 0-3 سے اپنے نام کرلی۔
بنگلورو کے چنا سوامی اسٹیڈیم میں بھارت نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
بھارتی ٹیم نے روہت شرما اور رنکو سنگھ کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت افغانستان کے خلاف 4 وکٹوں پر 212 رنز بنائے۔
روہت 69 گیندوں پر 121 اور رنکو سنگھ 39 گیندوں پر 69 رنز بناکر ناقابل شکست رہے، روہت شرما کی یہ پانچویں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سنچری تھی، وہ اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بیٹر ہیں۔
بھارت کے 212 رنز کے جواب میں افغانستان نے بھی جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 212 رنز بنائے اور میچ ٹائی ہوگیا۔
افغانستان کی جانب سے رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زادران نے 50، 50 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ اختتامی اوورز میں گلبدین نائب کے 23 گیندوں پر 55 رنز کی بدولت افغان ٹیم میچ برابر کرنے میں کامیاب ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کا شیڈول تیار، پاک بھارت ٹاکرا کب ہوگا؟
میچ کا فیصلہ ہونے کے لیے دونوں ٹیموں کے درمیان سپر اوور کھیلا گیا، جس میں افغانستان نے ایک اوور میں 16 رنز بنائے، جواب میں بھارتی ٹیم نے بھی سپر اوور میں 16 رنز اسکور کیے اور سپر اوور بھی ٹائی ہوگیا۔
First, there was Rohit’s incredible hundred. Then there was Gulbadin’s heroic 55* to take it to a Super Over. In the Super Over, there was controversy with Nabi’s 3 leg byes. Then Rohit retired hurt. Then we went into a SECOND Super Over. Then India won!
WHAT. JUST. HAPPENED!… pic.twitter.com/dtw4t31nrI
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) January 17, 2024
سپر اوور ٹائی ہونے کے بعد دوبارہ سپر اوور کروایا گیا، جس میں اس بار بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 11 رنز بنائے۔
دوسرے سپر اوور میں 12 رنز کے ہدف کے جواب میں افغانستان ٹیم صرف ایک ہی رنز بناسکی اور یوں بھارت نے افغانستان کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ڈبل سپر اوور کے بعد شکست دے دی۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












