ہفتہ، 13-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

پی سی بی کا 4 قومی کرکٹرز کو لیگز کیلئے این او سی دینے کا فیصلہ

18 جنوری, 2024 13:59

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 4 قومی کرکٹرز کو لیگز کے لیے این او سی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے شاہین شاہ آفریدی، بابر اعظم، محمد رضوان اور وسیم جونیئر کو این او سی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہین آفریدی کا آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کے ساتھ معاہدہ ہے جبکہ بابر اعظم، محمد رضوان اور وسیم جونیئرکا بنگلادیش پریمیئر لیگ کے ساتھ معاہدے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بگ بیش لیگ: پی سی بی نے اسامہ، حارث اور زمان کو این او سی جاری کردیا

ذرائع نے بتایا کہ قومی کرکٹرز کو لیگز کیلئے اجازت کیس ٹو کیس بنیاد پر دی جا رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کرکٹرز کو معاہدے کی شقوں کے مطابق اجازت دی جا رہی ہے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔