ہفتہ، 13-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

ویڈیو: عثمان خواجہ چہرے پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے

19 جنوری, 2024 14:02

ایڈیلیڈ: ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچ میں آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ چہرے پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوران آسٹریلیا کو جیت کے لیے ایک رن کی ضرورت تھی جس دوران عثمان خواجہ کو شمر جوزف کا باؤنسر چہرے پر لگا جس کے بعد ان کے جبڑے سے خون بہنے لگا۔

آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ عثمان خواجہ کی ویسٹ انڈیز کے خلاف برسبین ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عثمان خواجہ غزہ کے مظلوم بچوں کیلئے میدان میں آگئے

دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق عثمان خواجہ کو جبڑے کے فریکچر سے کلیئر قرار دیا گیا ہے، عثمان خواجہ کے تاخیر سے ہونے والے کن کشن کا جائزہ لیا جائے گا، ابتدائی معائنے میں انہیں کن کشن کی شکایت نہیں ہوئی۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔