ڈیوڈ بیکھم کی کمپنی پر 10 ملین ڈالر کا مقدمہ درج

عالمی شہرت یافتہ عالمی فٹبالر ڈیوڈ بیکھم کی کمپنی کو جعلی ورژن کی مصنوعات فروخت کرنے پر 10 ملین ڈالر جرمانے کے مقدمے کا سامنا ہے۔
ڈی بی وینچرز ملبوسات اور خوشبوجات کا بڑا برانڈ جانا جاتا ہے، ای بے، ایمیزون اور ایٹسے جیسے آن لائن پلیٹ فرامز کہ ناقص، جعلی مصنوعات اور ٹریڈ مارک خلاف ورزیوں کا الزام لگایا گیا ہے۔
جعلی مصنوعات اور ٹریڈ مارک خلاف ورزی کے مقدمے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ڈیوڈ بیکھم نے مبینہ طور ڈی بی وینچرز پر اسی سال کے دوران 200 ملین یورو کے کاروبار میں 55 فیصد حصہ بڑے آن لائن برانڈز کو فروخت کیا۔ دی سن نے رپورٹ کیا ہے کہ آن لائن بزنس کنٹرول کرنے والے سرمایہ کاروں نے ای بے، ایمیزون اور ایٹسی پر فروخت بند کرنے کے لیے ٹریڈ مارک وکلاء دی سلادکس گروپ کی خدمات حاصل کی ہیں۔
دا نیوز انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق 48 سالہ سابق فٹبالر کی کمپنی کپڑوں، خوشبوؤں اور دیگر لوازمات کی کی فروخت کیلئے جانی جاتی ہے، شائقین کو جعلی اشیا کی فروخت میں ملوث ہونے پر مہنگے قانونی تنازعے سے نمٹ رہی ہے۔
ڈی بی وینچرز ڈیوڈ بیکھم کی گلوبل برانڈ مینجمنٹ آپریشن DRJB ہولڈنگز لمیٹڈ کا ایک ذیلی ادارہ ہے جس کا منافع سال 2022 میں £72 ملین ہو گیا۔ سیون گلوبل، ڈیوڈ بیکہم کا ایک اور منصوبہ جو ڈی بی وینچرز میں شامل نہیں، اس نے ایڈیڈاس، ٹیوڈر اور سیفیلو کے ساتھ شراکت کے ذریعے 8.4 ملین یورو کا منافع کمایا۔
یہ بھی پڑھیں: پوما نے اسرائیلی فٹبال ٹیم کی سپانسر شپ ختم کرنے کا اعلان کردیا
امریکہ میں دائر کردہ مقدمے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جعلی مصنوعات کے ذریعے برانڈز کی ساکھ کو خراب کیا گیا جس سے کمپنی کو نقصان پہنچا۔
دوسری جانب ڈی بی وینچرز نے وضاحت دی ہے کہ ڈیوڈ اور ٹیم اپنی مصنوعات کے معیار پر فخر کرتے ہیں اور قانون کا سامنا کرینگے۔
یہ معاملہ ڈیوڈ بیکھم کی کمپنی کی جانب سے نامعلوم شخص کو ایک بڑی ادائیگی کے بعد سامنے آیا ہے، ڈیوڈ بیکھم ایک ہائوسنگ استیٹ کمپنی بھی چلاتے ہیں، 2022 میں ایک پراسرار ملازم کو 10 ملین ڈالر کی رقم دینے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












