پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف نے استعفیٰ دیدیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
ذکاء اشرف نے بطور چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی اور ممبر بورڈ آف گورنر سے استعفیٰ دیا۔
ذکاء اشرف نے کہا کہ بے اختیار چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی سے رہنے سے استعفیٰ دینا بہتر ہے، کرکٹ کی بہتری کیلئے کام کررہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: مکی آرتھر، گرانٹ بریڈ برن اور اینڈریو پٹک اپنے عہدوں سے مستعفی
انہوں نے کہا کہ اس طرح ہمارے لیے کام کرنا ممکن نہیں ہے۔
ذکاء اشرف نے اپنا استعفیٰ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو بھیجوادیا۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












