جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

ٹک ٹاک کی جانب سے الیکشن گائیڈ جاری

20 جنوری, 2024 13:18

2024 انتخابات کا سال ہے،جس کے لیےٹک ٹاک کی جانب سے جعلی مواد سے نبرد آزمائی کی حکمت عملی جاری کردی گئی ہے۔
رواں سال امریکا میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے سلسلے میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے جعلی مواد اور غلط معلومات سے نمٹنے کے لیے اپنی حکمت عملی جاری کردی ہے، جو ماضی کی کوششوں سے مختلف نہیں ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی طرح ٹک ٹاک بھی اپنی ایپلیکیشن میں الیکشن گائیڈ فراہم کر رہا ہے،۔
اس الیکشن گائیڈ میں ٹک ٹاک کی جانب سے صارفین کو ووٹنگ کے حوالے سے وسائل، جیسے ای میل کےذریعے ووٹنگ کی ہدایات اور ووٹر رجسٹریشن فارمز کے حوالے سے تفصیلات فراہم کی جارہی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 2024 کے انتخابات میں ٹک ٹاک جس طرح غلط معلومات کو ہینڈل کر رہا ہے وہ 2022 کی طرح ہی ہے۔
اس سال بھی سیاسی اشتہارات کو چلانے کی اجازت نہیں ہے حتیٰ کہ تخلیقی مواد شیئر کرنے والوں کو بھی تنبیہ کی گئی ہے کہ کسی قسم کی سیاسی مہم کا حصہ نہ بنیں۔
اس کے علاوہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم حقائق اور اعداد و شمار کی جانچ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا معلومات تصدیق شدہ ہیں یا ان پر غیر تصدیق شدہ ہونے کا لیبل لگانے کی ضرورت ہے۔

یہ پڑھیں:چارجنگ کے بغیر50 سال تک چلنے والی بیٹری تیار

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔