ایرانی فوجی اہلکار کی اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ، 5 اہلکار ہلاک

تہران: ایرانی فوجی اہلکار نے اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 5 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق ایرانی صوبے کرمان میں اتوار کے روز فوجی اڈے پر پیش آنے والے اس واقعے کے محرکات کا علم نہیں ہو سکا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ایران کشیدگی، تاریخ کا چونکا دینے والا موڑ
ابتدائی اطلاعات کے مطابق جب فوجی اہلکار بیرکوں میں آرام کررہے تھے تب اُن کے ساتھی نے اُن پر گولیاں چلادیں۔
ساتھیوں کو فائرنگ سے قتل کرنے کے بعد اہلکار موقع سے فرار ہوگیا، جس کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












