قومی ہاکی ٹیم اولمپکس سے باہر، ہیڈ کوچ نے امپائر کو ذمہ دار قرار دیدیا

قومی ہاکی ٹیم کے منیجر ہیڈ کوچ شہناز شیخ نے پیرس اولمپکس کوالیفائر ایونٹ میں قومی ٹیم کے کوالیفائی نہ کرنے کا سبب ناقص امپائرنگ کو قرار دے دیا۔
پاکستان ہاکی ٹیم کی شکست پر شہناز شیخ نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے دوسرے گول پر کپتان نے ریفرل مانگا تو ٹی وی امپائر نے معذرت کرتے ہوئے کہا وہاں کیمرا نہیں بال کلیئر نظر نہیں آرہی جس کی وجہ سے نیوزی لینڈ کو گول دے دیا گیا اور مقابلہ برابر ہو گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اتنے بڑے ایونٹ میں ایسے اقدام نہیں ہونے چاہیے تھے، ایک غلط فیصلے سے پاکستان اولمپکس سے باہر ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: قومی ہاکی ٹیم پر بیرون ملک جانے کیلئے فنڈز نہ ہونے کے باعث پابندی کا خطرہ
انہوں نے مزید کہا کہ احتجاج کے لیے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کے پاس گئے تو اس کا تعلق نیوزی لینڈ سے تھا جس کی ٹیم کھیل رہی ہو اس کا ٹورنامنٹ ڈائریکٹر نہیں ہونا چاہیے تھا تاہم ٹورنامنٹ ڈائریکٹر نے فیصلے پر معذرت بھی کی ہے۔
ہیڈ کوچ نے کہا کہ اولمپکس کھیلنا ہمارا حق تھا لیکن تعصب اور ناقص امپائرنگ کی وجہ سے پاکستان کوالیفائی نہیں کر سکا۔
واضح رہے کہ تین مرتبہ کی اولمپکس گولڈ میڈلسٹ پاکستان ہاکی ٹیم مسلسل تیسری مرتبہ اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












