محسن نقوی پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین مقرر

لاہور: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے محسن نقوی کو چیئرمین منیجمنٹ کمیٹی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے محسن نقوی کی تقرری کی منظوری دی ہے، نگران وزیراعظم نے محسن نقوی کو پی سی بی کا ممبر بورڈ آف گورنر بھی تعینات کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت بین الصوبائی رابطہ محسن نقوی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جلد جاری کرے گی۔
خیال رہے کہ محسن نقوی اس وقت نگران وزیراعلیٰ پنجاب بھی ہیں۔
واضح رہے کہ 19 جنوری کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین منیجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کو ذکاء اشرف کی جگہ پی سی بی میں نامزد کرنے کا فیصلہ
ذکا اشرف نے بطور چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی اور ممبر بورڈ آف گورنر کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔
یاد رہے کہ ذکا اشرف کو نجم سیٹھی کی جگہ پر چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پی سی بی تعینات کیا گیا تھا، ان کی سربراہی میں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی مدت 4 فروری کو ختم ہونا تھی۔
ذکا اشرف کو نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی جانب سے ابتدائی طور پر 4 ماہ کیلئے ذمہ داری سونپی گئی تھی، 4 ماہ کی مدت مکمل ہونے پر 4 نومبر کو مزید 3 ماہ کی توسیع دی گئی تھی۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












