ہفتہ، 13-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

ہاکی ٹیم کی عالمی رینکنگ جاری، قومی ٹیم کی ایک درجہ ترقی

23 جنوری, 2024 14:01

لاہور: عالمی ہاکی رینکنگ میں پاکستان کی پوزیشن میں ایک درجہ ترقی ہوگئی۔

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) کی جانب سے جاری شدہ عالمی رینکنگ میں پاکستان ایک درجہ ترقی پا کر 15 ویں نمبر پر آگیا، پاکستان کی رینکنگ حالیہ اولمپک کوالیفائر ایونٹ میں کارکردگی کی بنیاد پر حاصل کیے گئے پوائنٹس پر بہتر ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: قومی ہاکی ٹیم اولمپکس سے باہر، ہیڈ کوچ نے امپائر کو ذمہ دار قرار دیدیا

ایف آئی ایچ کی جانب سے جاری شدہ نئی عالمی رینکنگ میں ہالینڈ پہلے، بیلجیئم دوسرے اور انڈیا تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

رینکنگ میں نیوزی لینڈ 10 ویں، آئرلینڈ 11 ویں، کوریا 12 ویں، ملائیشیا 13 ویں، ساؤتھ افریقہ 14 ویں، پاکستان 15 ویں اور جاپان 16 ویں نمبر پر موجود ہے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔