ہفتہ، 13-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

بھارتی ہٹ دھرمی: پاکستانی نژاد برطانوی کرکٹر ویزا نہ ملنے کے باعث ٹیسٹ میچ سے باہر

24 جنوری, 2024 13:13

حیدرآباد: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے پاکستانی نژاد اسپنر شعیب بشیر تاحال ویزا نہ ملنے کی وجہ سے بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔

شعیب بشیر ٹیم کے ساتھ ابوظہبی گئے تھے جہاں انگلینڈ نے جمعرات 12 جنوری سے حیدرآباد میں شروع ہونے والی پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے بھارت پہنچنے سے قبل ٹریننگ کی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سمر سیٹ کے آف اسپنر ابوظبی میں کیمپ کے بعد انگلینڈ واپس چلے گئے ہیں جہاں وہ از سرنو بھارتی ویزا کے لیے اپلائی کریں گے۔

انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے برطانوی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مجھے یہ خاص طور پر مایوس کن لگ رہا ہے، ہم نے دسمبر کے وسط میں اسکواڈ کا اعلان کیا تھا، اور اب ’بیش‘ کو ویزہ نہیں دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ریحان احمد انگلینڈ کے کم عمر ترین ٹیسٹ ڈیبیو کرنیوالے کھلاڑی بن گئے

بین اسٹوکس نے مزید کہا کہ شعیب بشیر پہلے کھلاڑی نہیں جن کے ساتھ ایسا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان سیاسی تعلقات کشیدہ ہیں اور وہ ملٹی ٹیم ایونٹس سے باہر ایک دوسرے کے خلاف نہیں کھیلتے۔

لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کی ویب سائٹ کے مطابق پاکستانی نژاد افراد کو بھارتی ویزا حاصل کرنے کے لیے اضافی تفصیلات جمع کرانا ہوں گی۔

یاد رہے کہ پاکستان سے تعلق کی وجہ سے آسٹریلیا کے عثمان خواجہ کو بھی گزشتہ سال تاخیر سے بھارتی ویزہ جاری کیا گیا تھا جبکہ گزشتہ برس برطانیہ میں مقیم کم از کم دو پاکستانی نژاد صحافی بھی ورلڈ کپ کی کوریج سے محروم رہے تھے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔