جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

خواتین کرکٹرزکا آپس میں جھگڑا، کھلاڑیوں پر پابندی عائد

27 جنوری, 2024 13:26

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی دو کھلاڑیوں نےویمنز چیمپئن شپ کے دوران اپنی ساتھی کھلاڑی کو بری طرح مار لگائی ہےجس کے نتیھے میں پی سی بی نے تینوں خواتین کرکٹرز کو جھگڑا کرنے پرمعطل کر دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق قومی کرکٹ چیمپئن شپ کے دوران قومی ویمنز ٹیم کی پلیئرکے آپس میں جھگڑے کے باعث ہوٹل میں دو کھلاڑیوں نے مل کر تیسری ساتھی کھلاڑی کی پٹائی کردی۔

خواتین کھلاڑیوں نےساتھی کرکٹر کو اتنا مارا کے اس کے ناک سے خون جاری ہوگیالیکن 2 میچز تک مار کھانے والی کرکٹر نے خاموشی اختیار کئے رکھی تھی۔
بعدازاں معاملہ برداشت سے باہر ہونے کے بعد مذکورہ کرکٹر نے انتظامیہ کو اپنے اوپر ہوئے ظلم سے آگاہ کیا۔
مذکورہ کرکٹر کی شکایت پربورڈ انتظامیہ نے بڑی کارروائی کرنے کے بجائے تینوں کھلاڑیوں پر ایک ایک میچ کی پابندی لگائی گئی ہے،پابندی لگنے کے بعد صدف، یسری اور عائشہ جمعہ کا میچ نہ کھیل سکیں۔

دوسری جانب بورڈ کے مطابق معاملے کی تحقیقات کرنے چیئرپرسن ویمنز کرکٹ خود راولپنڈی پہنچیں گی۔
واضح رہے کہ پاکستان ویمنز کرکٹ چیمپئن شپ راولپنڈی میں کھیلی جا رہی ہے۔

یہ پڑھیں:بنگلادیش پریمیئر لیگ کیلئے مزید قومی کرکٹرز کو این او سی جاری

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔