27 سال بعد ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو ٹیسٹ میں شکست دیدی

برسبین: ویسٹ انڈیز نے برسبین ٹیسٹ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو 8 رنز سے شکست دے کر تاریخ رقم کردی۔
ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے برسبین میں کھیلے گئے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 8 رنز سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیت کے لیے دیے گئے 215 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میزبان آسٹریلیا کی پوری ٹیم صرف 207 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
اسٹیو اسمتھ نے نا قابل شکست 91 رنز اسکور کیے اس کے علاوہ کوئی آسٹریلوی بیٹر کریز پر نہ ٹک سکا۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز؛ کیمرون گرین کی کورونا کیساتھ شرکت
یہ ویسٹ انڈیز کی آسٹریلیا کے خلاف 27 سال بعد کسی ٹیسٹ میچ میں پہلی فتح ہے، جس کا سہرا کیربیئن بولر شمر جوزف کو جاتا ہے جنہوں نے دوسری اننگ میں 7 کینگروز بلے بازوں کی وکٹیں لے کر اپنی ٹیم کو میچ جتوایا۔
جوزف نے پہلی اننگ میں دو جب کہ میچ میں مجموعی طور پر 9 وکٹیں حاصل کیں جب کہ سیریز میں ان کی وکٹوں کی مجموعی تعداد 13 رہی۔
جوزف کو اس فتح گر کارکردگی پر نہ صرف میچ بلکہ سیریز کا بھی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











