جمعہ، 12-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

آئی سی سی نے سری لنکا کرکٹ بورڈ پر عائد پابندی ختم کردی

29 جنوری, 2024 13:20

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سری لنکا کرکٹ بورڈ پر عائد پابندی ختم کردی۔

آئی سی سی نے ایک اپنا ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی سرلنکن بورڈ کی معطلی کے بعد سے صورتحال کی نگرانی کر رہا تھا اور اب مطمئن ہے کہ سری لنکن بورڈ رکنیت کی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی نہیں کر رہا۔

بیان کے مطابق آئی سی سی نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کی رکنیت سیاسی مداخلت کے باعث معطل کی تھی، تاہم اب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آج سری لنکا پر عائد پابندی فوری طور پر ختم کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سری لنکن کرکٹ کا بُرا وقت : آئی سی سی نے سری لنکا کی رکنیت معطل کر دی

خیال رہے کہ ورلڈکپ کے میچ میں بھارت کے خلاف شرمناک شکست پر سری لنکا کے وزیر کھیل نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کے عہدیداروں کو برطرف کردیا تھا۔

آئی سی سی نے بورڈ کے معاملات میں مسلسل حکومتی مداخلت کی وجہ سے 10 نومبر 2023 کو ورلڈ کپ کے دوران ہی سری لنکا کی رکنیت معطل کر دی تھی۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔