جمعہ، 12-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

ویسٹ انڈیز کی آسٹریلیا کیخلاف تاریخی فتح، برائن لارا آبدیدہ ہوگئے

29 جنوری, 2024 13:44

برسبین: آسٹریلیا کی سرزمین پر 27 سال بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیسٹ میں تاریخی فتح پر کمنٹری روم میں بیٹھے معروف سابق ویسٹ انڈین بیٹر برائن لارا آبدیدہ ہوگئے۔

برسبین ٹیسٹ کے چوتھے روز ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو 8 رنز سے شکست دے کر تاریخی کامیابی سمیٹی اور کینگروز کے خلاف ٹیسٹ میں شکست کا تسلسل بھی ختم کردیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شمر جوزف جیسے ہی آسٹریلیا کی آخری وکٹ لیتے ہیں تو کمنٹری بوکس میں بیٹھے ایڈم گلکرسٹ اپنی نشست سے اٹھ کر برائن لارا کو گلے لگاتے ہیں، دونوں سابق کھلاڑی ویسٹ انڈیز کی تاریخی فتح پر پرجوش نظر آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 27 سال بعد ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو ٹیسٹ میں شکست دیدی

برائن لارا آبدیدہ ہوکر کہتے ہیں کہ ویسٹ انڈیز نے آج آسٹریلیا کو اسی کی سرزمین پر شکست دے کر تاریخ رقم کر دی ہے اور یہ دن ویسٹ انڈیز کی کرکٹ کے لیے سب سے بڑا دن ہے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔