جمعہ، 12-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

سابق پاکستانی اوپنر پاکستان کے خلاف کھیلنے کو تیار

29 جنوری, 2024 16:28

سابق پاکستانی کرکٹر سمیع اسلم اب امریکا کی نیشنل ٹیم میں سلیکٹ ہوچکے ہیں اور پاکستان کے خلاف کھیلنے کے لئے تیار ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 جو امریکا اور ویسٹ اںڈیز میں ہونے جارہا ہے، جہاں پاکستان اور امریکا کی ٹیمیں مد مقابل آئیں گی، جس میں سمیع اسلم پاکستان کے خلاف ایکشن میں نظر آئیں گے، جس کے لئے وہ کافی پرجوش نظر آرہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق سمیع اسلم کا کہنا ہے کہ میں پاکستان کے ساتھ کھیلا ہوں اور قومی ٹیم کے ساتھ کھیلنے کا تجربہ بہت اچھا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اپنا مستقبل نہ ہونے کے برابر دیکھ کر میں امریکا شفٹ ہونے کا فیصلہ کیا اور اب پاکستان کے خلاف کھیل کر اپنی ٹیم امریکا کو جتوانا چاہتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مزید بھی کھیلتا رہتا تو موقع ملنا مشکل تھا، امریکہ میں مجھے اچھی آفر تھی جسے قبول کیا۔

خیال رہے کہ 2022 میں دورہ نیوزی لینڈ کے 35 رکنی اسکواڈ اور دورہ انگلینڈ میں شامل نہ ہونے پر دلبرداشتہ ہوکر قومی کرکٹر سمیع اسلم نے پاکستانی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا تھا اور امریکا چلے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹر سمیع اسلم نے پاکستانی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

سمیع اسلم کو ایکسٹرا آرڈنری ابیلیٹی ویزہ کیٹیگری کے تحت امریکا کی ایمیگریشن ملی تھی اور قومی کرکٹر کا یو ایس اے کرکٹ بورڈ سے معاہدہ طے پایا تھا۔

یو ایس اے کرکٹ بورڈ نے سمیع اسلم سے تین سال کا کنٹریکٹ کر رکھا تھا، جس میں انہیں یو ایس کرکٹ بورڈ سے پونے دو لاکھ ڈالر سالانہ ملتے تھے۔

واضح رہے کہ سمیع اسلم پاکستان کی جانب سے 13 ٹیسٹ میچز میں 758 رنز بنا چکے ہیں، سیزن 20-2019 میں سمیع اسلم نے 864 رنز بنائے تھے، جس میں 4 سنچریاں شامل ہیں۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔