پی ایس ایل 9: سپلیمنٹری اور ری پلیسمنٹ ڈرافٹ میں منتخب کھلاڑیوں کا اعلان

لاہور: پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے سپلیمنٹری اور ری پلیسمنٹ ڈرافٹ میں منتخب کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔
ری پلیسمنٹ کیٹیگری:
پی ایس ایل 9 کے لیے ری پلیسمنٹ کیٹیگری میں پشاور زلمی نے مکمل عدم دستیاب لونگی اینگیڈی اور نور احمد کی جگہ وقار سلام خیل اور گس اٹکنسن کو پک کیا۔
اس کے علاوہ پشاور زلمی نے جزوی دستیاب خرم شہزاد کی جگہ ارشد اقبال جبکہ نوین الحق کے ری پلیسمنٹ کو ریزرو رکھا۔
لاہور قلندرز نے جزوی دستیاب ڈین لارنس کی جگہ اور مکمل عدم دستیاب راشد خان کی ری پلیسمنٹ ریزرو کردیں۔
کراچی کنگز نے جزوی دستیاب کیرون پولارڈ کی جگہ زاہد محمود اور ٹم سیفرٹ کی ری پلیسمنٹ ریزرو کر دی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سری لنکا کی سیریز کی وجہ سے جزوی دستیاب وانندو ہسارانگا کی جگہ بسم اللہ خان ریزرو
اس کے علاوہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے مکمل عدم دستیاب ٹام کرن کی ری پلیسمنٹ ریزرو کردی۔
We’re thrilled 🥳 to introduce the fresh wave 🌊 of talent picked in the HBL PSL 9 Replacement Draft! 🏏
Read more here: https://t.co/PSHi0FpOWP#HBLPSL9 pic.twitter.com/xMO9EC9m3h
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) January 29, 2024
سپلیمنٹری ڈرافٹ:
دوسری جانب سپلیمنٹری ڈرافٹ میں پشاور زلمی نے لوک ووڈ اور سفیان مقیم، اسلام آباد یونائیٹڈ نے اوبد مک کوئے اور حیدرعلی، لاہور قلندرز نے بھانوکا راجاپکسا اور طیب عباس کو اسکواڈ میں شامل کیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سپلیمنٹری کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ میں لاؤری ایونز کو شامل کیا جبکہ دوسری پک ریزرو کردی۔
ملتان سلطانز نے سپلیمنٹری ڈرافٹ میں جانسن چارلس اور محمد شہزاد، کراچی کنگز نے لیوئس ڈی پلوئے اور محمد روہد کو اسکواڈ میں شامل کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل میں پہلی بار ، ایک ٹیم میں 3 بھائی شامل
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












