جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

پیرس اولمپکس 2024 کا سیکیورٹی پلان چوری

28 فروری, 2024 10:44

پیرس اولمپکس 2024 کا سیکیورٹی پلان فرانس کے دارالحکومت کے ریلوے اسٹیشن سے چوری ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیرس اولمپک گیمز کیلئے پولیس کے سیکیورٹی پلانز پر مشتمل ایک بیگ جس میں ایک کمپیوٹر اور 2 میموری اسٹکس موجود تھے، پیر کی شام کو دارالحکومت (گارے ڈو نورڈ اسٹیشن) کی ٹرین سے چوری ہوگیا۔

پولیس نے تصدیق کی ہے کہ بیگ پیرس سٹی ہال کے ایک انجینئر تھا، جس نے بیگ کو اپنی سیٹ کے اوپر سامان کے ڈبے میں رکھا تھا چونکہ ٹرین تاخیر کا شکار ہوئی تو اسے تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اس دوران اُسے چوری کا پتہ چلا۔

انجینئر کا کہنا ہے کہ کمپیوٹر اور 2 یو ایس بی سٹکس میں اولمپکس کو محفوظ بنانے کے حوالے حساس ڈیٹا اور سیکیورٹی پلان تھا۔

یہ پڑھیں : پاکستانی خاتون شوٹر کشمالہ طلعت نے پیرس اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرلیا

دوسری جانب واقعہ کے بعد ٹرانسپورٹ پولیس کی جانب سے تحقیقات کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ اولمپکس کے دوران 2 ہزار میونسپل پولیس افسران کو تعینات کیا جائے گا، جس میں 26 جولائی سے شروع ہونے والے گیمز کیلئے ہر روز تقریباً 35 ہزار سیکیورٹی فورسز کے ڈیوٹی پر معمور ہوں گے۔

Catch all the دنیا News, کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔