اسرائیل اور حماس تنازع پر قطر نے ہاتھ کھڑے کردیے

قطر نے اسرائیل اور حماس کے درمیان ہاتھ کھڑے کر دیے
قطر نے اسرائیل اور فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے درمیان جاری ثالثی کی جاری کوششیں عارضی طور پر روک دیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق قطری حکام کا کہنا ہے کہ قطر نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے مذاکرات میں ثالث کے طور پر اپنے کردار کو معطل کر دیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قطر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جب حماس اور اسرائیل مذاکرات کیلئے اپنی آمادگی ظاہر کریں گے تو ہم اپنا کام دوبارہ شروع کردیں گے۔
یہ پیش رفت اُس وقت سامنے آئی ہے جب سینیئر امریکی حکام نے مبینہ طور پر کہا تھا کہ امریکا قطر میں حماس کے نمائندوں کی موجودگی کو مزید قبول نہیں کرے گا اور فلسطینی گروپ پر غزہ میں جنگ کے خاتمے کی نئی تجاویز کو مسترد کرنے کا الزام عائد کیا۔
مزید پڑھیں:لبنان جنگ؛ غزہ سے مہلک اور خوفناک ہے، اسرائیلی فوجی کا اعتراف
مزید پڑھیں:اسرائیل نے 24 گھنٹوں کے دوران 23 فلسطینی شہید کر دیے
رپورٹس کے مطابق قطر کی وزارت خارجہ نے کہا کہ اس نے 10 دن پہلے مذاکرات کے فریقین کو مطلع کیا تھا کہ اگر مذاکرات کے تازہ ترین دور کے دوران کوئی معاہدہ نہیں ہوا تو قطر حماس اور اسرائیل کے درمیان ثالثی کی اپنی کوششیں روک دے گا۔
خیال رہے اکتوبر کے وسط میں دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کا تازہ دور بھی ناکام ہوگیا تھا کیونکہ حماس نے قلیل مدتی جنگ بندی کی تجویز کو مسترد کردیا تھا۔
وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ قطر ثالثی کی اپنی کوششوں کو اس وقت دوبارہ شروع کرے گا جب دونوں فریقین جنگ کے خاتمے کے لیے اپنی آمادگی اور سنجیدگی کا مظاہرہ کریں گے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










