منگل، 31-مارچ،2026
منگل 1447/10/12هـ (31-03-2026م)

اسرائیلی جارحیت؛ لبنان میں شہداء کی تعداد 3 ہزار سے زائد ہوگئی

10 نومبر, 2024 17:43

لبنان پر اسرائیلی حکومت کی جارحیت کے نتیجے میں 3 ہزار 100 افراد شہید جبکہ 13 ہزار سے زخمی ہوئے ہیں۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق لبنانی وزارت صحت نے صہیونی حملوں میں شہید اور زخمی ہونے والوں کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک بیروت اور دیگر شہروں پر اسرائیلی حملوں میں 3 ہزار 136 لبنانی شہری شہید ہوئے جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی شامل ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مختلف علاقوں میں قائم صحت کے مراکز اور امدادی تنظیموں کی رپورٹ کے مطابق 13 ہزار 939 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں: لبنان جنگ؛ غزہ سے مہلک اور خوفناک ہے، اسرائیلی فوجی کا اعتراف

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صہیونی حکومت نے حملہ کرکے مزید 28 شہریوں کو شہید اور 43 کو زخمی کردیا ہے۔

مشرقی علاقے البقیع میں صہیونی حکومت کے فضائی حملے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد نے جام شہادت نوش کیا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔