اتوار، 14-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

کیا صیہونی حکومت مقبوضہ مغربی کنارے کا نام تبدیل کر رہی ہے؟

13 فروری, 2025 12:09

اسرائیل کی پارلیمان کنیسیٹ نے ایم کے سمچا روتھمین کی جانب سے پیش کردہ ایک بل کی ابتدائی منظوری دے دی ہے جس کے تحت اسرائیلی حکومت کی دستاویزات میں ‘مغربی کنارے’ کی اصطلاح کی جگہ ‘یہودیہ اور سامریہ’ کا لفظ استعمال کیا جائے گا۔

بل کے متن میں دعویٰ کیا گیا کہ اسرائیل نے جون 1967 میں چھ روزہ جنگ کے دوران مغربی کنارے پر قبضہ کیا، اس سے قبل فلسطینی علاقہ 1948 سے اردن کے کنٹرول میں تھا۔

روتھمین نے "اسرائیل کے” قانونی فریم ورک میں موجودہ اصطلاحات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے درست کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

صیہونی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ حقیقت یہ ہے اسرائیل کی سرکاری قانونی زبان میں اب بھی ‘مغربی کنارے’ کی اصطلاح شامل ہے جو کنیسیٹ، یہودی عوام اور ہماری تاریخ کی توہین ہے۔

روتھمین نے دعویٰ کیا کہ "یہ فقرہ ایک جھوٹے بیانیے کی خدمت کرتا ہے اور ہمارے تاریخی حقوق کو مٹا دیتا ہے۔

بل کے دیباچے میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ "یہودیہ اور سامریہ یہودیوں کے تاریخی وطن کا ایک اٹوٹ حصہ ہیں” جو یہودی تاریخ میں ان کی گہری اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

ابتدائی منظوری کے بعد اب اس بل کو کنسیٹ کی آئین، قانون اور انصاف کمیٹی کے حوالے کیا جائے گا جس کی صدارت روتھمین خود ہی کریں گے۔

اسی تناظر میں اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اسرائیلی قابض حکام کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے میں الحاق اور نقل مکانی کے منصوبوں پر شدید تنقید کی ہے اور اسے بے بنیاد قرار دیا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔