ہفتہ، 13-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

چین نے امریکا کو شکست دے دی

13 فروری, 2025 14:02

رواں سال کے ابتدا میں دو عالمی طاقتوں کے درمیان شروع ہونے والی ٹیکنالوجی جنگ کے پہلے مرحلے میں چین نے امریکا کو شکست دے دی۔

مصنوعی ذہانت (اے آئی) میں مہارت رکھنے والی امریکا میں قائم جدید سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرر این ویڈیا کارپوریشن کو جھٹکا لگا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ چین نے جدید اے آئی ٹیکنالوجی ڈیپ سیک-وی 3 ماڈلز متعارف کروا کر ٹیک جنگ کا پہلا راؤنڈ جیت لیا ہے۔

ڈیپ سیک کا اے آئی اسسٹنٹ اب امریکا میں ڈاؤن لوڈ ہو سکتا ہے، جو خود کو یو ایس اوپن اے آئی کے چیٹ جی پی ٹی اور گوگل کے جیمنی کے حریف کے طور پر پیش کرتا ہے۔

مصنوعی ذہانت نے چیٹ جی پی ٹی اور ڈیپ سیک جیسے چیٹ بوٹس کے لئے بنیادی ٹیکنالوجی کے طور پر شہرت حاصل کی جسے عام طور پر جنریٹیو اے آئی کہا جاتا ہے۔

فروری کے آغاز میں  ڈیپ سیک کی ایپلی کیشن ایپل کے ایپ اسٹور کے عروج پر پہنچ گئی تھی جس نے اوپن اے آئی کے چیٹ جی پی ٹی کو اس کی صف اول کی پوزیشن سے ہٹایا اور اب تک اے آئی ایپلی کیشن اسٹورز میں اپنی برتری برقرار رکھی ہے۔

جنوری کے اواخر میں ایک چھوٹی اور نامعلوم چینی اے آئی ٹیکنالوجی فرم ڈیپ سیک کی جانب سے دو بڑے لینگویج ماڈلز (ایل ایل ایمز) ڈیپ سیک آر آئی کی حیرت انگیز انٹری نے ٹیک کمپنیوں، اسٹاک مارکیٹ اور ڈیجیٹل کرنسیوں کی قدر کو نمایاں نقصان پہنچایا تھا۔

ڈیپ سیک کی وجہ سے مصنوعی ذہانت کی کمپنیوں کے مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں نمایاں کمی واقع ہوئی اور اس کی ریلیز کے صرف 24 گھنٹوں میں ان کمپنیوں کی مجموعی مالیت 2.5 ارب ڈالر سے زائد گر گئی تھی جب کہ ایک چینی ایپ نے امریکی معیشت کا بھی ایک کھرب ڈالر کا ںقصان کیا تھا۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔