"اگر دشمن نے 100 جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا تو 1000 بنائیں گے”

اگر دشمن نے 100 جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا تو 1000 بنائیں گے (فوٹو: فائل)
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے دشمن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہماری 100 جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا تو ہم 1000 ہزار بنائیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے قابض اسرائیل اور امریکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر دشمن ایران کی 100 جوہری تنصیبات کو نشانہ بناتا ہے تو ملکی ماہرین فوری طور پر 1000 نئی جوہری تنصیبات تعمیر کر لیں گے۔
انہوں نے ایران کے بارے میں امریکہ کے متضاد رویہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ایک طرف ایران سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں اور دوسری طرف ہم پر پابندی لگائی جارہی ہے، دشمن کے دوہرے چہرے سے بخوبی واقف ہیں۔
مزید پڑھیں: "امریکا نے ایران کی سلامتی کو خطرے سے دوچار کیا تو بلا تردد نشانہ بنائیں گے”
ایرانی صدر نے مزید کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ اگر امریکہ ہم پر پابندیاں لگاتا ہے تو ہم کچھ نہیں کر سکتے۔ ہم قومی صلاحیتوں پر بھروسہ کرتے ہوئے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن رکھیں گے۔
مزید پڑھیں: "فلسطینی ریاست حماس، ایران کی جیت ہوگی”
مسعود پزشکیان نے تمام ممالک کے ساتھ پر امن بات چیت کی ایران کی پالیسی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے پڑوسیوں کے ساتھ خوشگوار اور دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں۔
ایرانی صدر جنوبی صوبے بوشہر کے دانشوروں اور ماہرین کے ساتھ ایک ملاقات اور تقریب سے خطاب کررہے تھے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












