امریکا کا بھارت کو لڑاکا طیارے سمیت اربوں کا فوجی سامان دینے کا اعلان

امریکا کا بھارت کو لڑاکا طیارے سمیت اربوں کا فوجی سامان دینے کا اعلان
امریکا نے بھارت کو ایف 35 لڑاکا طیارے سمیت اربوں ڈالر کا اسلحہ دینےکا اعلان کردیا۔
امریکی صدر ٹرمپ نے واشنگٹن میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کے بعد کہا کہ بھارت کو ایف 35 سمیت کئی ارب ڈالر کا فوجی سامان دیں گے جب کہ بھارت کو تیل اور گیس بھی فراہم کریں گے۔
ٹرمپ نے ساتھ ہی یہ بھی کہہ دیا کہ بھارت جتنا ٹیرف لگائے گا ہم بھی اتنا ہی لگائیں گے، اس وقت بھارت کاٹیرف بہت زیادہ ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے نریندر مودی سے باہمی تجارتی خسارہ کم کرنے پر بھی زور دیا جب کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ دو طرفہ تجارت دوگنا کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مودی بھی ٹرمپ کے غضب سے بچنے کی کوشش کرنے لگے
مودی نے کہا کہ اگلے پانچ سالوں میں باہمی تجارت 500 ارب ڈالرز تک لے جائیں گے، آنے والے وقت میں امریکا کے ساتھ مزید قریبی تعلقات بڑھائیں گے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












