ہفتہ، 13-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

ٹرمپ کا  غزہ پر قبضے کا منصوبہ، انصار اللہ نے امریکا کو بڑی دھمکی دیدی

14 فروری, 2025 11:11

یمن کی انصار اللہ تحریک کے رہنما سید عبدالمالک الحوثی نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فلسطینی عوام کو ان کے وطن سے زبردستی بے دخل کرنے کے منصوبے کو روکنے کے لیے یمن فوجی مداخلت کرے گا۔

ایک بیان میں سید الحوثی نے کہا کہ فلسطینیوں کو ان کے وطن سے بے دخل کرنے کا ٹرمپ کا منصوبہ اس بنیادی حق کی خلاف ورزی ہے جس سے متعدد دیگر حقوق وابستہ ہیں۔

انہوں نے ٹرمپ کو ‘مجرم’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ فضول باتوں کے عادی ہیں اور ‘ان کا منصوبہ ایک مذاق کے مترادف ہے’۔

یمنی رہنما نے ٹرمپ کے منصوبے کو "غیر قانونی اور غیر منصفانہ” قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ "ٹرمپ اس کی ترویج اور بعض عرب ریاستوں پر اسے قبول کرنے کے لئے دباؤ ڈالنے کے لئے پرعزم دکھائی دیتے ہیں۔

سید الحوثی نے کہا کہ ہم امریکی صدر کے اس منصوبے پر حیران نہیں ہیں جن کی پالیسیاں ظلم اور جرائم کی تاریخ کی عکاسی کرتی ہیں، ٹرمپ کے عزائم کی کوئی حد نہیں جو جارحانہ اور جابر صیہونی منصوبے کی وکالت کرتے ہیں اور اسے پورا ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں۔

انصار اللہ کے رہنما کا کہنا تھا کہ نام نہاد امن عمل کے ہر مرحلے میں واشنگٹن کی دھوکہ دہی بے نقاب ہو چکی کیونکہ امریکی خود "دو ریاستی حل کے بارے میں فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیلی دشمن کے درمیان ہونے والے تمام معاہدوں سے انحراف کر چکے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔