ایرانی جہاز کو بیروت ائیرپورٹ پر اُترنے کی اجازت نہ ملی، مگر کیوں؟

ایرانی جہاز کو بیروت ائیرپورٹ پر اُترنے کی اجازت نہ ملی، مگر کیوں؟ (فوٹو: فائل)
ایرانی جہاز کو بیروت ائیرپورٹ پر اُترنے کی اجازت نہ ملنے پر عوام نے سڑکوں پر نکل آئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بیروت حکام نے لبنانی زائرین کو لے جانے والے ایرانی طیارے کی پرواز کی اجازت منسوخ کردیم جس پر لبنانی عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا۔
مظاہرین نے رفیق حریری ایئرپورٹ جانے والی اہم شاہراہ مکمل طور پر بند کرکے بھرپور احتجاج ریکارڈ کروایا۔
مزید پڑھیں: اسرائیل نے جنوبی لبنان کے شہریوں کے گھروں کو آگ لگادی
احتجاجی مظاہرین کا موقف ہے کہ جب تک ان کے مطالبات پورے نہیں کیے جاتے اور لبنانی زائرین کی واپسی کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوتا، رفیق حریری ایئرپورٹ کی مرکزی شاہراہ بند رہے گی۔
مزید پڑھیں: کیا اسرائیل نے حزب اللہ کو اُکسانے کیلئے پیجرز ڈیوائس ٹرمپ کو دی؟
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر میں لبنانی عوام کی بڑی تعداد کو سڑکوں پر احتجاج کرتے اور ایران کے طیارے کی آمد میں رکاوٹ ڈالنے کے فیصلے کے خلاف نعرے لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
احتجاجی مظاہرے شروع ہونے کے بعد لبنانی سیکیورٹی فورسز صورتحال کو قابو میں رکھنے اور ایئرپورٹ جانے والے راستے کو کھولنے کے لیے متحرک ہوگئی ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











