ہفتہ، 13-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

ویڈیو: صیہونی فوج کا فلسطینیوں کی شادی کی تقریب پر چھاپہ

15 فروری, 2025 10:04

اسرائیلی فوج مقبوضہ مغربی کنارے میں اپنے جارحانہ حملوں کا سلسلہ جاری رکھی ہوئی ہے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں آئی ڈی ایف کے فوجیوں کو ایک شادی کی تقریب میں گھستے اور فلسطینی شرکاء کو دہشت زدہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فورسز نے تائب شہر میں ایک شادی کی تقریب پر چھاپہ مارا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلح صیہونی حاضرین پر اپنے ہتھیاروں کا اشارہ کر رہے ہیں جبکہ بچے خوف کے مارے رو رہے ہیں۔

شادی کی تقریب میں چھاپے کے دوران اسٹن گرینیڈ کے پھٹنے کی آوازیں بھی سنائی گئی ہیں۔

اس طرح کے چھاپے غیر معمولی نہیں ہیں کیونکہ اسرائیل غزہ میں جنگ بندی کے بعد مقبوضہ مغربی کنارے میں بے گناہ فلسطینیوں کو ہراساں اور ان پر حملے جاری رکھا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ جنوری میں غزہ میں جنگ بندی کے بعد اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں اپنے حملے تیز کر دیے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔