خلا سے زمین پر آنے والی خلاباز کو ’کشش ثقل‘ کیا سزا دے گی؟

خلا سے زمین پر آنے والی خلاباز کو ’کشش ثقل‘ کیا سزا دے گی؟
خلا باز سنیتا ولیمز اور ساتھی بچ ولمور بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) پر اپنے توسیعی مشن سے واپسی کی تیاری کر رہے ہیں۔
مائیکرو گریویٹی میں 8 ماہ گزارنے والی سنیتا ولیمز کو واپسی پر اہم جسمانی تبدیلیوں کا سامنا کرنا پڑے گا، کیونکہ کشش ثقل کئی ماہ تک وزن میں رہنے کے بعد ان کے جسم کو "سزا” دینا شروع کر سکتی ہے۔
سنیتا ولیمز کے ساتھ خلا میں پھنسے ساتھی خلاباز بچ ولمور نے انکشاف کیا کہ انہیں زمین کی کشش ثقل کے مطابق ڈھلنے کے مشکل چیلنج کا سامنا ہے، انکا کہنا تھا کہ جب دنیا میں واپس آئیں گے تو کشش ثقل سب سے بڑا چیلنج ہو گا۔
مزید پڑھیں:چینی خلابازوں نے 9 گھنٹے کی خلائی واک کر کے امریکی ریکارڈ توڑ دیا
مزید پڑھیں:ناسا امریکی خلابازوں کو ایک بار پھر چاند پر لے کر جائے گا
انہوں نے وضاحت کی کہ کشش ثقل واقعی مشکل ہے اور جب ہم واپس آتے ہیں تو ہم یہی محسوس کرتے ہیں کشش ثقل ہر چیز کو نچلے حصوں تک کھینچنا شروع کردیتی ہے۔
ولمور نے امریکی میڈیا سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ سیال کو نیچے کھینچ لیا جائے گا اور یہاں تک کہ پنسل اٹھانا بھی ورزش کی طرح محسوس ہو گا۔
خیال رہے کہ ناسا کی خلاباز سنیتا ولیمز اور بوچ ولمور اپنے خلائی پرواز کے مشن کی وجہ سے گزشتہ 8 ماہ سے خلا میں پھنسے ہوئے ہیں، آئندہ ماہ واپسی کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق خلاباز سنیتا ولیمز اور بوچ ولیمور جو اس وقت عالمی خلائی اسٹیشن پر مقیم ہیں، نے امریکی میڈیا چینل سی این این سے گفتگو میں تصدیق کی کہ ایک نیا خلائی جہاز 12 مارچ کو لانچ ہو گا جو انہیں 19 مارچ کو زمین پر واپس لے جایا جائے گا۔
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ ’کریو 10 مشن‘ چار نئے خلابازوں کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن لے جائے گا۔ جن میں ناسا کے اینی مکلین اور تاکویا اونیشی اور جاپان سے نکول ائیرز اور روس سے کرل پیسکوو چھ ماہ تک خلائی اسٹیشن پر وہیں گے۔
دوسری جانب ناسا نے بتایا ہے کہ خلائی اسٹیشن میں عملے کی تبدیلی کیلئے اسپیس ایکس کے خلائی جہاز کو جلد بھیجنے پرگفتگو میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔
بعد ازاں دونوں خلاباز اپنا اب تک کیا گیا تحقیقی مواد نئے مشن کو سونپ دیں گے اور ایک نیا خلائی اسٹیشن کمانڈر ان کے اسپیس اسٹیشن کا کنٹرول سنبھال لے گا، اب تک سنیتا ولیمز ہی اپنے اسپیس اسٹیشن کی کمانڈر ہیں۔
اس تمام عمل کا دورانیہ ایک ہفتے پر محیط ہوگا جس کے بعد دونوں خلاباز ’کریو 10 مشن‘ کو خلا میں لانے والے ڈریگن خلائی جہاز پر سوار ہوں گے جو انہیں خلا سے زمین پر واپس لائے گا، دونوں خلابازوں کے ساتھ یہ ڈریگن خلائی جہاز 19 مارچ کو زمین پر پہنچ جائے گا۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












