ہفتہ، 13-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

ٹرمپ کی دھمکیوں سے کینیڈین پرچم کی فروخت دگنی ہوگئی، مگر کیسے؟

15 فروری, 2025 11:24

کینیڈا کی پرچم ساز کمپنی فلیگز ان لمیٹڈ کی فروخت ایک سال پہلے کے مقابلے میں دگنی ہو گئی ہے، کمپنی کے مالکان کا کہنا ہے کہ ہمسایہ ملک امریکا کے ساتھ کشیدگی حب الوطنی کی لہر کو ہوا دے رہی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق فروخت میں یہ اضافہ 15 فروری کو کینیڈا کے قومی پرچم کے دن سے قبل ہوا، دارالحکومت اوٹاوا میں سرخ اور سفید میپل لیف بینر کی 60 ویں سالگرہ منائی جائے گی۔

ٹورنٹو کے شمال میں بیری میں فلیگز ان لمیٹڈ کے شریک مالک میٹ اسکیپ کا کہنا ہے کہ طلب میں اضافے کی وجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کینیڈین خودمختاری کو لے کر لاحق خطرات ہیں۔

کینیڈین سیاست دانوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس ہفتے کے آخر میں قومی پرچم کی نمائش کریں تاکہ اس اتحاد اور اپنے قومی فخر کا مظاہرہ کیا جاسکے۔

ٹرمپ کی جانب سے 3 فروری کو کینیڈا کی بیشتر مصنوعات پر 25 فیصد محصولات عائد کرنے کے اعلان کے بعد کینیڈین شہریوں نے سرحد کے جنوب میں سفر منسوخ کیا جب کہ امریکی شراب اور دیگر مصنوعات کا بائیکاٹ کردیا۔

اسکیپ نے کہا کہ فلیگز ان لمیٹڈ سالانہ 5 لاکھ سے زیادہ جھنڈے تیار کرتا ہے تاہم وہ اب طلب میں اضافے کو پورا کرنے کے لئے اضافی شفٹوں اور مواد حاصل کرنے پر غور کر رہا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔