ہفتہ، 13-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

مودی کو ٹرمپ سے بات کرنے کیلئے پرچیوں کا سہارا لینا پڑ گیا

15 فروری, 2025 12:58

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کے دوران اپنی بات کی وضاحت کیلئے پرچیوں کا سہارا لینا پڑ گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کلے مطابق عالمی سطح پر نریندر مودی سرکار کی بے عزتی ہوگئی جب مودی کی ٹرمپ سے ملاقات پوری دنیا میں جگ ہنسائی کا سبب بن گیا۔

رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں نریندر مودی اور ڈونلڈ ٹرمپ کی مشترکہ پریس کانفرنس میں اس بار بھی مودی کو اپنی بات واضح کرنے کیلئے پرچیوں کا سہارا لینا پڑگیا۔

مزید پڑھیں:ٹرمپ کی دھمکیوں سے کینیڈین پرچم کی فروخت دگنی ہوگئی، مگر کیسے؟

مزید پڑھیں:مودی بھی ٹرمپ کے غضب سے بچنے کی کوشش کرنے لگے

متعدد رپورٹس کے مطابق مودی کی جانب سے پرچیاں پڑھنے پر دنیا بھر میں مذاق بھی اڑایا جا رہا ہے، ٹرمپ سے گفتگو کے دوران مودی پرچیاں نکال کر اور دیکھ دیکھ کر پڑھتے رہے۔

مودی کی اس حرکت پر وہاں موجود میڈیا بھی ہنس رہا تھا، اس وقت صورتحال عجیب ہوئی جب ایک بھارتی صحافی نے ٹرمپ سے سوال کیا۔
ٹرمپ نے صحافی کے سوال کا جواب دینے کے بجائے اس کی بے عزتی کرتے ہوئے کھری کھری سنا دیں، ٹرمپ نے کہا مجھے آپ کی بات سمجھ نہیں آئی حالانکہ سوال انگریزی میں کیا گیا تھا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔